عباسؑ علیؑ خالق خورشید وفا ہے
عباسؑ علیؑ خالق خورشید وفا ہے
عباسؑ وفا سازوں کی آنکھوں کی ضیا ہے
یہ عقدہ کشا ابن شہ عقدہ کشا ہے
عباسؑ ہی آلام و غم دل کی دوا ہے
امید محبوں کی فقط اس کی رخن ہے
یہ شیر جری دافع اندوہ و محن ہے