اللہ رے شان و شوکتِ عباسؑ ذی شباب
اللہ رے شان و شوکتِ عباسؑ ذی شباب
پہنچا لب فرات جو وہ آسماں جناب
دریا نے دیکھا پیاسا ہے فرزند بو ترابؑ
وقت ایسا آن پہنچا، تھا خود آب، آب آب
گر خیمے تک نہ پہنچا تو بے کار و کام ہوں
رو رو کے کہ رہا تھا میں بے بس غلام ہوں