کعبے میں آمد آمدِ حیدرؑ ہے مومنو
کعبے میں آمد آمدِ حیدرؑ ہے مومنو
دیکھو جدار پھٹ کے بنی در ہے مومنو
سارا جہان دیکھ کے ششدر ہے مومنو
یہ عید ساری عیدوں سے بڑھ کر ہے مومنو
ہر سمت میں جو پھیلا ہوا نور نور ہے
مشکل کشا کا دنیا میں ہوتا ظہور ہے